میلاد مولا علیؑ کرم اللہ وجہہ

میلاد مولا علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں اہلسنت کی عظیم قدیمی درسگاہ جامعہ قادریہ حقانیہ ، محلہ امین آباد، اٹک شہر  کی جامع مسجد نوری پیر بادشاہ صاحبؒ کی بزم نوریہ کے زیر اہتمام ایک باوقار، پرنُور،روحانی اور عرفانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

میلاد مولا علیؑ کرم اللہ وجہہ

اس بابرکت محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ فرحان مدثر صاحب نے حاصل کی ، احمد امین قادری صاحب اور حافظ القاری طاہر ملک صاحب نعت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پیش کرنے کی سعادت سے بہرہ مند ہوئے۔

میلاد مولا علیؑ کرم اللہ وجہہ

جامعہ کے نگران اعلی واعظ شیریں بیاں استاذ الاساتذہ حضرت مولانا علامہ محمد یوسف حقانی مدظلہ العالی صاحب  نے اپنے وعظ حسنہ سے حاضرین کے اذہان و قلوب کو  سیرت مولا علی کرم اللہ وجہہ کی نورانیت  کے بیان سے منور کیا۔انہوں نے کہا کہ جناب رسول خدا ﷺنے فرمایا  ” علی مع القرآن و قرآن مع علی” ، یعنی  علیؑ قرآن کیساتھ ہیں اور قرآن علی کے ساتھ ہے ، پس ثابت ہوا کہ جو قرآن  کو مانتا ہے اُسے مولا علی کرم اللہ وجہہ کو ماننا ہی پڑے گا  وگرنہ بیکار  اس کی حیات ۔

Yousuf haqqani

جناب قاری طاہر صاحب اور قاسم قادری صاحب نے ہدیہ سلام پیش کیا اور آخر میں  سرمایہ اہلسنت  واعظ شیریں بیاں استاذ الاساتذہ حضرت مولانا علامہ محمد یوسف حقانی مدظلہ العالی صاحب نے  خصوصی دعا فرمائی جس میں ملک پاکستان کی ترقی ،حفاظت اور دوام ،تمام عالم اسلام بالخصوص کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں  کی غیبی امداد و نصرت بارگاہ الہی  سے انتہائی عاجزی اور رقت کے ساتھ طلب کی گئی۔

میلاد مولا علیؑ کرم اللہ وجہہ
Yousuf haqqani
سرمایہ اہلسنت  واعظ شیریں بیاں استاذ الاساتذہ حضرت مولانا علامہ محمد یوسف حقانی مدظلہ العالی 

تصاویر : حقانی میڈیا

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

جیسا میرا دیس ہے افسر

ہفتہ فروری 27 , 2021
جب اٹک کی سیر و سیاحت کا ذکر ہوتا ہے تو اسکی تاریخی اہمیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
iattock

مزید دلچسپ تحریریں