انسداد ڈینگی مہم

اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)
ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواٹک شہریار عارف خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ہے، جلاس میں محکمہ تعلیم، محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شر کت کی ہے، محکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں کورونا وائر س کے ساتھ ڈینگی کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کر دار ادا کر رہے ہیں اس کے ساتھ عوامی آگاہی کیلئے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں،اجلاس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواٹک نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم 2محاذوں پر لڑ رہے ہیں جن میں کورونا اور ڈینگی شامل ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنا ئیں، انہوں نے تمام افسران کو انسداد ڈینگی مہم میں اپنی کار کردگی مز ید بہتر بنانے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔

Website | تحریریں

چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

قرآن اور نمازِ شب

جمعہ جولائی 2 , 2021
قرآن و سنت کی روشنی میں نمازِ شب کی فضیلت کا اندازہ لگانا ہو تو اللہ رب العزت کی درخشاں کتاب قرآن مجید کا مطالعہ کیجیے
Quran

مزید دلچسپ تحریریں