اِترا نہ اس قدر بھی، تو جاہ و جلال پر

اِترا نہ اس قدر بھی، تو جاہ و جلال پر
رہتا نہیں سدا کوئی اوجِ کمال پر
دینا پڑے گا ظالمو، ہر ظلم کا حساب
تکیہ کرو نہ اتنا بھی تم اپنے مال پر
پوچھے گی ایک دن یہ رعایا، جواب دو
تب چونک چونک جاؤ گے اک اک سوال پر
جن کے گَلے میں آج تکبر کا ہار ہے
بیٹھے ہوئے ملیں گے وہ حسرت کے ٹال پر
دیتا نہیں ہے ٹکِنے تجھے آج یہ غرور
کل ڈالنا نگاہ تُو اپنے زوال پر
اے دوستو میں ٹھیک ہوں بالکل ہی ٹھیک ہوں
ضائع کرو نہ وقت مری دیکھ بھال پر
ہم کو یہ اپنا آج بنانا ہے بے مثال
کل ہر نظر پڑے گی ہماری مثال پر
میرا بنا کے مقبرہ اسؔد وہ دل کے پاس
رکھتا ہے پھر نگاہ وہ کیوں میری چال پر

عمران اسد


کلام: عمران اسؔد پنڈی گھیب حال مقیم مسقط عمان

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

اٹک قلعہ اور یلدرم

اتوار نومبر 29 , 2020
برطانیہ کے مشہور ماہر آثار قدیمہ مورٹیمر وییلر کی کتاب جس کا عنوان ” پاکستان کی 5000 سالہ تاریخ ” جو کہ 1950 میں شایع ہوئی تھی اس میں انہوں نے قلعہ میں استعمال کئیے گئے مختلف قیمتی نوادرات ، پتھروں اور اس قلعہ کی تعمیر سے متعلق دیگر معلومات کا مختصر لیکن جامع اور متفق علیہ تجزیہ لکھا ہے

مزید دلچسپ تحریریں